IMCB F-10/4

The Official Website

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء ایف ٹین فور کا اعزاز


19ستمبر 2023 بروز منگل منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کی سرپرستی میں محکمۂ اوقاف کے زیر اہتمام سالانہ مقابلۂ نعت منعقد ہوا جس میں اسلام آباد بھر سے 49 نعت خوانوں نے حصہ لیا۔
پرنسپل اطہر الاسلام صاحب کی ہدایت کے مطابق پروفیسر وسیم احمد قریشی کی رہنمائی میں اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء ایف ٹین فور کے ICs سال اول کے طالب علم وجاہت حسین تبسم نے مقابلے میں حصہ لیا اور صوبائی سطح پر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔
پرنسپل کالج پروفیسر اطہر الاسلام صاحب اور وائس پرنسپل(اکیڈمکس) پروفیسر محمد راشد اور وائس پرنسپل (ایڈمن) پروفیسر افتخار احمد صاحب نے اس کامیابی پر اپنے ہونہار طالب علم وجاہت حسین کو مبارکباد دی اور انھیں نصیحت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے آئندہ بھی ادارے کا نام روشن کرتے رہیں۔
(رپورٹ: ڈاکٹر جابر حسین)

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء ایف ٹین فور کا اعزاز
Scroll to top