پروفیسر محمد بابر خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

مورخہ 30 مئی2024 بروز جمعرات اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء میں صدر شعبہ اردو اور مایہ ناز استاد جناب محمد بابر خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک شاندار تقریب اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں کالج کے سابقہ پرنسپل جناب جاوید محسن ملک، ڈاکٹر اقبال آفاقی صاحب کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس اساتزہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. پروفیسر مظفر حسین، ڈاکتر شیر علی، پروفیسر عتیق الرحمن، پروفیسر محمد راشد، پروفیسر سلیم الرسول نے پروفیسر بابر خان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا. پروفیسر جاوید محسن ملک، اور ڈاکٹر اقبال آفاقی صاحب نے جناب بابر خان صاحب کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی. آخر میں پروفیسر بابر خان نے اپنی 32 سالہ پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں اظہار خیال کیا اور مہمانوں اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا. تقریب کے اختتام پر کالج کے پرنسپل پروفیسر اطہر الاسلام نے بھی تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروفیسر بابر خان کی خدمات کو خراج پیش کیا. سٹاف سیکرٹری پروفیسر آفتاب حیات نے تقریب کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے مہمانان اور شرکاء محفل کو مدعو کیا کہ وہ اپنے تحائف جناب بابر خان کو پیش کریں. اس کے بعد تمام شرکاء نے عشائیے میں شرکت کی.

پروفیسر محمد بابر خان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
Scroll to top