( ایک تعارف )
بزم ادب، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ، ایف ٹین فور، اسلام آباد کے زیر اہتمام 6 اگست، 2025، صبح گیارہ بجے، تقریب بعنوان حضرت جلال الدین رومی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممتاز دانشور، محقق، نقاد اور مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد کے سابق چیئرمین، پروفیسر فتح محمد ملک نے فرمائی۔ فارسی ادبیات کے ممتاز دانشور، محقق اور نقاد پروفیسر ڈاکٹر مظفر علی کاشمیری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنھوں نے حضرت جلال الدین رومی پر فکر انگیز کلیدی خطبہ پیش کیا۔
کالج پرنسپل پروفیسر محمد راشد سلیم نے خیر مقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مولانا روم کے افکار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر شیر علی نے ادا کیے
یادگار لمحات





